
موسمیاتی کے تباہ کن اثرات، جنوب مشرقی ایشیا میں سیلاب سے 1250 سے زائد اموات
طوفانی بارشوں، سمندری طوفانوں اور لینڈسلائیڈز نے جنوب مشرقی ایشیا میں تباہی مچادی، ماہرین کے مطابق یہ موسمیاتی تبدیلی کا براہِ راست نتیجہ ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں گزشتہ دنوں آنے والے شدید طوفانی بارشوں، سائیکلونز اور لینڈ سلائیڈز کے باعث انڈونیشیا، سری لنکا اور تھائی لینڈ میں کم از کم 1250 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سیکڑوں اب بھی لاپتا ہیں۔







