
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملہ، 13 جوان شہید
راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 13 جوان شہید جب کہ دو بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد تنظیم فتنہ الخوارج نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی فورسز کے قافلے سے ٹکرا







