
چنیوٹ: بس اور مسافر ویگن میں ہولناک تصادم، 7 افراد جاں بحق
چنیوٹ میں لاری اڈہ لالیاں پر بس اور مسافر ویگن کے درمیان ایک ہولناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جن کا تعلق مسافر ویگن سے تھا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا







