
ایشیا میں تباہ کن طوفان اور بارشیں، ہلاکتیں 600 سے متجاوز، سیکڑوں افراد لاپتہ
ایشیا کے کئی ممالک اس ہفتے شدید موسمی آفت کا شکار بنے، جہاں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 600 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد تاحال لاپتہ ہیں، جس سے خوف اور بے یقینی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔







