
اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستانی پویلین کی دھوم؛ 2 ایوارڈز جیت لیے
اوساکا ایکسپو جاپان 2025 میں پاکستان نے 2 بین الاقوامی ایوارڈز جیت کر عالمی پزیرائی حاصل کرلی۔ پاکستانی پویلین کو بیورو انٹرنیشنل ایکسپوزیشن برانز ایوارڈ اور ایگزیبیٹر آن لائن ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ ملے، پاکستانی پویلین کی جدت، ہنر اور ثقافت کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ پنک سالٹ سے متاثر تخلیقی تھیم “ایک ذرۂ نمک میں پوری کائنات” پر پاکستانی پویلین کو ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ ملا







