
گوگل پر کس بالی وڈ اداکارہ کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا؟
دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن گوگل ہر سال اپنے ٹرینڈز ریلیز کرتا ہے جس میں سرچ انجن پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزوں کی ٹاپ 10 فہرست مرتب کی جاتی ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے اس حوالے سے شہرت میں تمام بھارتی اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، انہیں رواں سال یعنی 2023 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔







