
ایران میں 11 شوہروں کو قتل کرنے والی ’بلیک وِڈو‘ کا لرزہ خیز انکشاف
ایران میں ایک ایسی جنونی اور لالچی خاتون کے چرچے ہیں، جس نے اپنے 11 شوہروں کو قتل کیا ہے، ایرانی میڈیا نے اس قاتلہ کو بلیک وڈو کا لقب دیا ہے۔ ایران میں 56 سالہ کلثوم اکبری، جنہیں مقامی میڈیا نے “بلیک وِڈو” کا لقب دیا ہے، پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ 22 برسوں میں اپنے 11 معمر شوہروں کو زہر دے کر قتل کیا۔







