
بھارتی فاسٹ بولر ہرشیت رانا پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ثابت
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی فاسٹ بولر ہرشیت رانا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہونے کی تصدیق کردی۔ آئی سی سی نے بھارتی فاسٹ بولر ہرشیت رانا پر پہلے ون ڈے میں کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون خلاف ورزی کا الزام ثابت ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے ہرشیت رانا نے بیٹسمین کو







