
جمیعت علمائے اسلام کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے
جمیعت علمائے اسلام کے سینئر رہنما، ممتاز اسلامی اسکالر اور سابق رکنِ قومی اسمبلی اور سینیٹ حافظ حسین احمد کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریباً 74 برس تھی اور وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق، وہ ہفتے میں دو دن ڈائیلائسز کرواتے تھے۔ حافظ حسین احمد 1951 میں کوئٹہ کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم قرآن، حدیث، فقہ اور







