
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی سینئر وزیر پنجاب کی رہائشگاہ پر آمد
صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کی سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر آمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا سینئروزیرعبدالعلیم خان سے اُن کے سسر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جسٹس (ر) محمد صابر کے انتقال کا سن کر دلی دکھ ہوا ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔







