
دریائے ستلج میں پاکپتن کے مقام پر سیلابی ریلا، آبادیوں میں تباہی، ہزاروں افراد متاثر
پاکپتن: دریائے ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی اور پاکپتن کے مقام پر سیلابی ریلا 1 لاکھ 54 ہزار 219 کیوسک تک پہنچ گیا۔ دریائے ستلج میں آنے والے سیلابی ریلے نے 80 کلو میٹر طویل دریائی بیلٹ میں تباہی مچا دی، جس سے متعدد گھر پانی میں ڈوب گئے اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 10 ہزار







