
ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ، وزیراعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کو خراج تحسین
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خاندانی ترسیلات زر کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم دنیا بھر کے ساتھ مل کر خاندانی ترسیلات زر کا عالمی دن منا رہے ہیں، یہ دن ہمارے اُن لاکھوں پاکستانیوں کے اعتراف کا دن ہے جو







