
امداد کی تلاش میں لاپتا ہونے والے فلسطینیوں کا انجام، سی این این کی تہلکہ خیز تحقیق
غزہ: امداد کی تلاش میں جاکر لاپتہ ہونے والے فلسطینیوں کا دردناک انجام سامنے آگیا، مسخ شدہ لاشیں، بلڈوزنگ اور بے نام قبریں مقدر بنیں۔ عالمی خبر رساں ادارے سی این این کی ایک خصوصی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں امداد کی تلاش میں نکلنے والے متعدد لاپتا فلسطینیوں کی لاشیں بعد ازاں بلڈوزرز کے نیچے دبی ہوئیں یا بے نام قبروں میں دفن ملیں۔







