
ریچھ کے حملے کے بعد گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا پہلا بیان سامنے آگیا
اسکردو میں ریچھ کے حملے کا شکار ہونے والی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کی صحت سے متعلق اُن کی ٹیم نے پہلا باضابطہ بیان جاری کر دیا ہے، جس میں اُن کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔ قرۃ العین بلوچ کے انسٹاگرام پر جاری بیان کے مطابق گلوکارہ حال ہی میں بلتستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں میں شرکت







