
قریب کے چشمے کو بھول جائیں ، اب آئی ڈراپس آزمائیں
عموما 40 برس سے زائد عمرکے خواتین و حضرات کو کتاب پڑھنے یا فون دیکھنے کے قریب کے چشمے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن امریکی ایف ڈی اے نے ایک قسم کے آئی ڈراپس کی منظوری دیدی ہے جسے آنکھوں میں ٹپکا کر قریب کی عینک کی ضرورت نہیں رہے گی۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) نے اس انقلابی آنکھوں کے قطرے کی منظوری







