
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
پیرس: دنیا کے مشہور اور تاریخی لوور میوزیم میں بڑی چوری کی واردات کے بعد فرانس میں ہلچل مچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوروں نے صرف سات منٹ میں نایاب زیورات اور قیمتی اشیاء چرا لیں جن میں فرانسیسی بادشاہت کے تاج اور جواہرات شامل ہیں۔ چوری کے فوراً بعد لوور میوزیم کو بند کر دیا گیا، جہاں مونالیزا سمیت دنیا کے نایاب فن پارے موجود ہیں۔







