
وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں، تحقیقات کا آغاز
وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 1011 لیپ ٹاپس کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی میں پیش کی گئی آڈٹ رپورٹ کے مطابق 89 لیپ ٹاپ چوری ہوئے جبکہ 922 لیپ ٹاپس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ آڈٹ حکام کے مطابق اب تک 784 لیپ ٹاپس کی ریکوری عمل میں آ چکی ہے، تاہم 227 لیپ ٹاپ تاحال لاپتہ ہیں۔ رپورٹ میں







