
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم بن عیسی کے دورہ پاکستان کے موقع پر “موقف، ہم آہنگی اور اتحاد” کے عنوان سے علما کا اہم مشاورتی اجلاس اسلام آباد کنونشن سنٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے جید مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی، جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، اور امیر جے یو آئی (ف)






