
یہ آسان سا عمل ذیابیطس کے مریضوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ کم کرسکتا ہے
ذیابیطس کا مرض دنیا بھر میں ایک وبا کی صورت اختیار کر گیا ہے تاہم طرز زندگی میں معمولی تبدیلیاں ذیابیطس کے مریضوں میں قبل از وقت موت کے خطرے کو کم کرسکتی ہیں۔ حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ویک اینڈ پر کی جانے والی ورزش ذیابیطس کے مریضوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ کم کرسکتی ہے۔







