
پاکستان کوسٹ گارڈز ریکروٹس کی 43 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ
کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈ ٹریننگ سینٹر کورنگی میں کوسٹ گارڈز کے ریکروٹس کی 43 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے سربراہ بریگیڈیئر غلام عباس، سول، مسلح افواج کے اعلیٰ افسران اور زندگی کے مختلف







