
پنجاب میں پچیس سال بعد بسنت کی واپسی، پتنگ بازی کی مشروط اجازت
لاہور: پنجاب میں پچیس سال بعد ایک بار پھر بسنت کی بہار یں لوٹ آئی ہیں، حکومت نے پتنگ بازی کی بھی مشروط اجازت دے دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بسنت منانے کی مشروط اجازت دینے والا آرڈیننس جاری کردیا، جس کے بعد صوبے میں پتنگ بازی کی سرکاری طور پر بحالی ممکن ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 2001 میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی







