
افغانستان: پنجشیر میں اہم طالبان مرکز پر این آر ایف کا حملہ، 17 جنگجو ہلاک
پنجشیر: نیشنل ریزسٹنس فرنٹ( آر این ایف) نے پنجشیر میں طالبان کے ایک اہم مرکز پر حملہ کرکے 17 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ آر این ایف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پنجشیر کے ضلع دارہ میں طالبان کے ایک اہم مرکز پر کیے گئے حملے میں 17 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں،







