
ڈیرہ غازی خان: پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام
پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے سرحدی تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور بڑا حملہ پسپا کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خوارجی دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی، 20 سے 25 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ ترجمان نے







