
کراچی سمیت سندھ میں ڈینگی کیسزتیزی سےبڑھنے لگے
سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 46 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 46 نئے کیسز رپورٹ ہیں ، جن میں 40 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ حیدرآباد میں 2، میرپورخاص میں3 اورسکھر میں 1 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ نومبرمیں ڈینگی کے 805 کیسز رپورٹ ہوئے







