
شاہد کپور کا کرینہ کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردعمل
بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کا کرینہ کپور کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا۔ آئیفا 2025 کی پریس کانفرنس کے دوران اداکار شاہد کپور اور کرینہ کپور کو ایک پُرجوش لمحہ بانٹتے ہوئے دیکھا گیا، دونوں ستاروں کو ایک دوسرے سے گلے ملتے اور بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔







