
یوٹیوب کی مقبولیت میں اضافہ، ڈزنی پلس اور نیٹ فلکس کو پیچھے چھوڑ دیا
گوگل کے زیرِ ملکیت ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے ٹیلی ویژن ویونگ ٹائم کے حوالے سے بڑی اسٹریمنگ سروسز نیٹ فلکس اور ڈزنی پلس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تازہ ترین نیلسن ڈیٹا کے مطابق امریکہ میں مجموعی ٹی وی ویونگ ٹائم کا 12.5 فیصد حصہ یوٹیوب پر مبنی ہے، جو پہلی مرتبہ اسٹریمنگ ویڈیو کو کیبل اور براڈکاسٹ ٹی وی سے آگے لے جا رہا ہے۔







