
سی ویو پر پھنسنے والے جہاز کا سروے مکمل، جہاز کو کیا نقصان پہنچا؟
کراچی کے ساحل سی ویو کی ریت میں ڈیڑھ ماہ تک پھنسے رہنے والے غیر ملکی کارگو جہاز ہینگ ٹونگ کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے جس کے مطابق جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ کراچی پورٹ ذرائع کے مطابق آج جہاز کا زیر سمندر سروے کیا گیا، جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور اس کی باڈی بالکل ٹھیک ہے۔ گڈانی شپ بریکنگ کی ایان شپ بریکنگ







