
پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے کی حکمت عملی، بزنس پلان وزارت خزانہ کو پیش
پی آئی اے نے ادارے کو خسارے سے نکالنے کے لیے بزنس پلان کی صورت میں مکمل حکمت عملی وزارت خزانہ کو بھجوادی ہے۔ قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق وزارت خزانہ کو پی آئی اے کا 5 سالہ بزنس پلان منظوری کے لئے پیش کردیا گیا ہے جو کہ دنیا میں ہوابازی کے سب سے بڑے اور مستند ادارے آیاٹا نے ترتیب دیا







