
بجلی کی قیمتوں میں 50 پیسے فی یونٹ اضافہ
مہنگائی سے پسی عوام پر حکومت کی جانب سے ایک اور بم گرا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کردیا ہے جو کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم ستمبرسے3 ماہ کے لیے ہوگا







