
پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ گرفتار
پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم )کے رہنما و رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو کئی ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے رہنماؤں اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار افراد کو تھانا کوہسار منتقل کردیا ہے۔







