
ویکسین کی عدم دستیابی، تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسینیشن سست روی کا شکار
ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویکسین کی عدم دستیابی، والدین کا انکار اور اسٹاف کی کمی کے باعث تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے نجی اور سرکاری اسکولوں میں اب تک صرف 34 فیصد بچوں کی ویکسینشن کرائی جاسکی ہے،







