
مودی سرکار خطرے میں، 4 روز میں 3 وزراء نے استعفیٰ دے دیا
چار روز میں تین وزراء کے استعفوں نے مودی سرکار کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش (یوپی) کے تیسرے وزیر نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ اتر پردیش کابینہ کے ایک وزیر دھرم سنگھ سینی نے وزراء کی کونسل سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سوامی پرساد موریہ اور دارا سنگھ چوہان کے بعد وہ استعفیٰ دینے والے تیسرے وزیر ہیں۔







