
برج خلیفہ پر آسمانی بجلی سے بننے والے فلسطینی نقشے کی ویڈیو وائرل
دبئی کی مشہور ترین عمارت، برج خلیفہ، ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جس کی بنیادی وجہ آسمانی بجلی سے بننے والا فلسطینی نقشہ ہے۔ یہ فوٹیج، اصل میں دبئی میں مقیم فوٹوگرافر زوہیب انجم نے اپنے کیمرے میں قید کی ہے جسے اب تک 12 ملین ویوز مل چکے ہیں اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چرچا کا باعث بنی ہوئی ہے۔







