
گلگت بلتستان میں گلیشیئر پھٹنے سے شدید سیلاب، کئی دیہات زیرِآب، ریسکیو آپریشن جاری
گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں تحصیل گوپس کے علاقے تلی داس میں گلیشیئر پھٹنے سے ایک بار پھر شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ راؤشن گاؤں کی آبادی پانی میں محصور ہوگئی جبکہ متعدد دیہات زیرِ آب آ گئے، تاہم ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، جی بی اسکاؤٹس اور پاک فوج نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس کے دوران 50 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال







