
کراچی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں میں بھی ای چالان کے نفاذ کا فیصلہ
کراچی: سندھ پولیس نے کراچی میں کامیاب آزمائش کے بعد ’’فیس لیس ای ٹکٹنگ‘‘ سسٹم کو صوبے کے دیگر شہروں میں بھی متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں نظام کی کارکردگی اور توسیع سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ڈی جی سیف







