
سپریم کورٹ: جنسی ہراسگی کیس میں میشا کی اپیل سماعت کیلیے منظور
سپریم کورٹ نے جنسی ہراسگی کیس میں میشا شفیع کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے جنسی ہراسانی کے کیس میں گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اسے جنسی ہراسانی کی تعریف کے ازخود نوٹس کے ساتھ منسلک کردیا۔ سپریم کورٹ نے علی ظفر اور پنجاب حکومت کو باضابطہ نوٹس جاری کر دیے ہیں۔







