
شمالی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 54 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب خارجی دہشت گردوں نے پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، جسے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں تعینات سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا







