
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
کراچی کے افغان کیمپ سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے، اپنے وطن واپس لوٹنے والے افغانوں کا ڈیٹا بول نیوز نے حاصل کر لیا ہے۔ حساس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ کے مطابق اب تک 15 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کراچی کے مختلف کیمپس، خصوصاً گلشن معمار میں قائم افغان کیمپ، سے افغانستان واپس جا چکے ہیں۔







