
گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 10 سابق ارکان قومی اسمبلی نااہل قرار
اسلام آباد: مالی سال 2022- 23 کے اثاثے اور گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 10 سابق ارکان، سندھ اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے 7 سابق ممبران کو نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے کے مطابق سابق ارکان قومی







