Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیوجابزکےدستخط والی فلاپی 84,115 ڈالرمیں فروخت

Now Reading:

اسٹیوجابزکےدستخط والی فلاپی 84,115 ڈالرمیں فروخت
نیلام

امریکی  نیلام گھرنےاسٹیو جابز کےدستخط والی فلاپی 84,115 ڈالر میں فروخت کردی  ۔

غیر  ملکی خبر رساں  ادارےکےمطابق نوادرات فروخت کرنے والے ایک مشہور امریکی نیلام گھر (آکشن ہاؤس) نے ایپل کمپیوٹرز کے بانی اسٹیو جابز کے دستخط والی فلاپی 84,115 ڈالر پاکستانی(  ایک کروڑ 30 لاکھ روپے )میں فروخت کی ہے۔

اس فلاپی ڈسک میں ’’میکنٹوش سسٹم ٹولز 6.0‘‘ نامی سافٹ ویئر محفوظ ہے، جس کی بنیاد پر بوسٹن کے مشہور ’’آر آر آکشن‘‘ نیلام گھر کے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ یہ دستخط غالباً 1988 میں کسی وقت کیا گیا تھا۔

آکشن ہاوس  کے مطابق  دستخط اس لحاظ سے اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ اسٹیو جابز کو آٹوگراف دینے کا شوق نہیں تھا اور وہ بہت کم لوگوں کو اپنے دستخط شدہ تحائف دیا کرتے تھے۔

حالیہ چند مہینوں کے دوران اسٹیو جابز کا دستخط کردہ، ڈزنی پکسار کی فلم ’’ٹوائے اسٹوری‘‘ کا اوریجنل پوسٹر 30 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا۔

Advertisement

اس سے قبل  گزشتہ برس اسٹیو جابز کے ہاتھ سے لکھی ہوئی ملازمت کی درخواست سب سے مہنگے داموں یعنی ایک لاکھ 74 ہزار ڈالر میں فروخت ہوچکی ہے۔

واضح  رہے کہ اسٹیو جابز کا انتقال 5 اکتوبر 2011 کے روز کینسر کی وجہ سے ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر