Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عرب میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک بڑی پیشرفت

Now Reading:

عرب میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک بڑی پیشرفت

متحدہ عرب امارات نے ہفتے کو اپنے پہلے ایٹمی بجلی گھر کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

عرب کے صحراؤں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ایک نئی دینا آباد ہونے لگی ہے، متحدہ عرب امارات نے پہلے عرب خلائی مشن ‘ہوپ’ کو مریخ کے سفر پر روانہ کیا اور اب پہلے نیوکلئیر پاؤر پلانٹ کا آغاز کردیا ہے۔

جوہری میدان میں اس چھوٹے سے ملک کا یہ قدم عرب دنیا میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا منصوبہ ہے۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی میں یو اے ای کے نمائندے حماد الکابی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ قوم کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے اور اس وژن کے ساتھ ملک میں آلودگی سے پاک توانائی کی ایک نئی شکل فراہم ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی اس موقعے پر اپنی ایک ٹویٹ میں اس پیش رفت پر قوم کو مبارک باد پیش کی۔

Advertisement

رواں سال فروری میں متحدہ عرب امارات کے علاقے برکہ میں قائم کیے گئے ری ایکٹر میں فیول راڈز کو لوڈ کرنا شروع کیا گیا تھا، جس کے بعد عالمی ایجنسی نے پلانٹ کے چار ری ایکٹرز کو کام کرنے کی اجازت دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر