Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون 13 متعارف کرانے کے حوالے سے اہم معلومات لیک ہوگئیں

Now Reading:

آئی فون 13 متعارف کرانے کے حوالے سے اہم معلومات لیک ہوگئیں

ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون 13 کی لانچنگ کے حوالے سے اہم معلوم لیک ہوگئی ہیں۔

آئی فون 13 ے حوالے سے لیک شدہ معلومات کے مطابق یہ تمام فون 14 ستمبر کو متعارف کرائے جائینگے جبکہ 24 ستمبر سے یہ صارفین کے لئے بھی دستیاب ہوگا۔

لیک شدہ معلوم کے مطابق آئی فون 13 کی قیمت آئی فون 12 کے برابر ہونے کا امکان زیادہ ہے۔

آئی فونز 13 کے ماڈلز میں آئی فون 13، آئی فون 13 منی، آئی فون 13 پرو اور آئی فون پرو میکس شامل ہیں۔

 اگر بات کی جائے آئی فون 13 کے ڈیزائن کے حوالے سے تو اطلاعات یہ ہیں کہ اس کا ڈیزائن کافی منفرد ہوگا۔

Advertisement

آئی فون 13 کے ڈیزائن کے حوالے سے خبریں لیک ہوئی ہیں جس کے مطابق آئی فون 13 کے  4 نئے آئی فونز متعارف ہوں گے جس میں 5.4 انچ کا آئی فون 13 منی، 6.1 انچ کا آئی فون 13، 6.1 انچ کا آئی فون 1 پرو اور 6.7 انچ کا آئی فون 13 پرو میکس شامل ہیں۔

 قیمتوں کے بارے میں حتمی طور پر ایپل کے اعلان تک کچھ کہنا مشکل ہے، مگر مختلف رپورٹس سے کسی حد تک اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

یعنی آئی فون 13 کا بیسک ماڈل 799 ڈالرز (ایک لاکھ 31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ نئے آئی فونز میں ایپل کا نیا اے 15 پراسیسر موجود ہوگا جس کی کارکردگی اے 14 کے مقابلے میں کم از کم 20 فیصد جبکہ افادیت 30 فیصد زیادہ ہوگی۔

2020 کے آئی فونز کے مقابلے میں اس سال کی ڈیوائسز یعنی آئی فون منی میں 2406 ایم اے ایچ، آئی فون 13 اور 13 پرو میں 3095 جبکہ آئی فون 13 پرو میکس میں 4352 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل فونز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر