Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریئل می، سیریز 8 کے 2 نئے مڈرینج اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے گئے

Now Reading:

ریئل می، سیریز 8 کے 2 نئے مڈرینج اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے گئے

ریئل می کی جانب سے سیریز 8 کے 2 نئے مڈرینج اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے گئے ہیں جن کے نام ریئل می 8 ایس 5 جی اور ریئل می 8 آئی ہیں۔

ریئل می 8 ایس 5 جی:

یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس میں میڈیا ٹک کا ڈیمینسٹی 810 پراسیسر دیا گیا ہے جو 2.4 گیگا ہرٹز اسپیڈ کے ساتھ اوکٹا کور سی پی یو اور ایک مالی جی 57 جی پی یو سے لیس ہے۔

ریئل می 8 ایس میں 6 اور 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

Advertisement

فون کے بیک پر بظاہر 4 کیمروں کا سیٹ اپ نظر آتا ہے مگر اس یں 3 کیمرے ہیں، جبکہ چوتھا اے آئی کا اسٹیکر ہے۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ (پورٹریٹ شاٹ) اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

یہ فون 2 رنگوں میں 13 ستمبر سے دستیاب ہوگا جس کا 6 جی بی ریم والا ماڈل 245 ڈالرز (41 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم والا   فون 270 ڈالرز (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

ریئل می 8 آئی:

ریئل می 8 آئی میں 6.6 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 96 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

اس فون میں بھی 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے مگر فاسٹ چارجنگ سپورٹ 18 واٹ کی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر سائیڈ پر موجود ہے۔

یہ فون 14 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 190 ڈالرز (لگ بھگ 32 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 215 ڈالرز (36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر