Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریخ پر ممکنہ طور پر پانی سے بنی چیز دریافت

Now Reading:

مریخ پر ممکنہ طور پر پانی سے بنی چیز دریافت

مریخ پر موجود ناسا کے کیوریوسِٹی روور نے گیل گڑھے میں مونگے کا پھول جیسی دِکھنے والی ایک چیز کی تصویر لی ہے جو حقیقت میں مائیکرواسکوپک منرل کی تشکیل ہے۔

مریخی ریت کے مائیکرواسکوپک منظر کو مارس ہینڈ لینس اِمیجر سے لیا گیا۔ یہ آلہ منرل، چٹانوں کے طرز اور ڈھانچے اور مٹی کے انسانی بال کے قطر سے زیادہ چھوٹی سطح پر تصاویر لیتا ہے۔

کیوریوسٹی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ ’ڈائی جینیٹک کرسٹل کلسٹر‘ تھا۔

ناسا کے جیٹ پروپلژن لیبارٹری کے ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ شاید پانی سے نکلنے والے منرلز سے بنے ہوں۔

تصویر میں بڑی دکھنے والی یہ شے حقیقت میں ایک سکے سے بھی چھوٹی ہے اور تین تُخی کرسٹل کلسٹرز پر مشتمل ہے جو منرلز کے مرکبات سے بنے ہیں۔

Advertisement

ناسا کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ ان کو مریخ کے مٹی کی ساخت کے متعلق مزید بتا سکتا ہے اور کبھی یہ سیارہ کیسا دِکھتا ہو، جس میں کافی عرصہ قبل غائب ہوجانے والے پانی کا بہاؤ بھی شامل ہے۔

کیوریوسٹی گیل گڑھے کا مطالعہ کر رہا ہے۔ یہ گڑھا 96 میل قطر کی ایک سوکھی جھیل کی سطح ہے جس میں ایولِس مونس نامی پہاڑ شامل ہے جس کی اونچائی گڑھے کی سطح سے 18 ہزار فٹ ہے۔

ناسا نے اس گڑھے کو کیوریوسٹی کے لیے چنا تھا کیوں کہ اس میں ماضی میں پانی کی موجودگی کے آثار دیکھے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر