
امریکا کی معروف فوٹو شیئرنگ اور پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ اپنی پیڈ سبسکرپشن سروس’ اسنیپ چیٹ پلس’ میں تین نئے فیچرز شامل کر رہا ہے جس میں کسٹمائزیشن آپشن بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسنیپ چیٹ کی ٹوٹی ہوئی اسٹریکس کو کیسے ریکور کیا جا سکتا ہے؟ انتہائی آسان طریقہ جانیں
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسنیپ چیٹ پلس کے سبسکرائبرز اب کیمرہ، کیچر بٹن، ایپلی کیشن آئیکن اور دیگر ایپ کو حسب ضرورت کو مزید ذاتی بنا سکتے ہیں۔
صارفین کیمرہ کیچربٹن کو دل یا ساکر بال جیسے کسی خاص رنگ یا شکل میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسنیپ چیٹ سے پیسے کمانے کا فیچر متعارف کروادیا گیا
اس کے علاوہ سبسکرائبرز اب نئے چیٹ وال پیپر، فیچر کے ساتھ چیٹس میں کسٹم بیک گراؤنڈ شامل کرسکتے ہیں۔
سبسکرائبرز نئے گفٹنگ فیچر کے ساتھ کسی دوست کو اسنیپ چیٹ پلس سبسکرپشن بھی بھیج سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسنیپ چیٹ کے اعلان نے ملازمین میں سنسنی پھیلا دی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News