Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خراب چارجر کو کس طرح ٹھیک کرکے بجلی بچائی جاسکتی ہے؟

Now Reading:

خراب چارجر کو کس طرح ٹھیک کرکے بجلی بچائی جاسکتی ہے؟
خراب چارجر

خراب چارجر کو کس طرح ٹھیک کرکے بجلی بچائی جاسکتی ہے؟

آج آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے، جس سے موبائل فون صارفین ٹوٹے ہوئے یا خراب  چارجر کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

موبائل فون چارجر اکثر جوڑ سے ٹوٹ جاتا ہے، یا آدھا نکل جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ خطرہ ہوتا ہے، کہ کہیں ڈیٹا کیبل دو حصوں میں تقسیم ہی نہ ہو جائے۔

یہی وجہ ہے کہ اکثر موبائل فون صارفین دو چارجر خرید لیتے ہیں یا پھر ایک ہی چارجر کو بڑے احتیاط سے استعمال کرتے ہیں۔

جب ایک حصے سے ڈیٹا کیبل کی تار نکلنا شروع ہو جائے تو ایسا چارجر موبائل کی چارجنگ پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اور چارجنگ بھی صحیح طرح نہیں ہو پاتی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ بجلی بھی ضائع ہو رہی ہوتی ہے اور موبائل فون چارج ہونے کے بجائے چارجنگ گھٹتی رہتی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اصلی اور نقلی چارجر کی پہچان کیسے کی جائے؟ 3 اہم نشانیاں جانیں

یہی وجہ ہے کہ ایک صارف نے نیا طریقہ کار نکالا جو کہ پُر خطر بھی ہے، صارف نے ایک پلاسٹک کا اسٹرا لیا اور ساتھ ہی ماچس یا لائٹر بھی لیا۔

اس طریقے کو استعمال کرتے ہوئے بہت ہی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ یہ آگ کا معاملہ ہے۔

چارجر کا جو حصہ نکلنے والا تھا وہاں اسٹرا کا تھوڑا سا حصہ کاٹ کر کچھ اس طرح لگایا کہ جوڑ اس اسٹرا کے بیچ میں آئے اور اس کے بعد اسٹرا پر ہلکی آگ لگائی گئی تاکہ آگ کی گرمی سے پلاسٹک نرم پڑ جائے۔

پگھل کر وہ پلاسٹک کچھ اس طرح جڑ جائے کہ نکلے نہیں، اس کے بعد دوبارہ چارجنگ کی، تو موبائل فون کی چارجنگ دوبارہ سے ہونا شروع ہو گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی اے کا حیران کن جواب آگیا
ایکس (ٹوئٹر) میں اب کیا تبدیلی کی جارہی ہے؟
اسنیپ چیٹ صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف
چین میں پاکستانی سفیر چانگ ای 6 مشن کی روانگی کا مشاہدہ کریں گے
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر