Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اصلی اور نقلی چارجر کی پہچان کیسے کی جائے؟ 3 اہم نشانیاں جانیں

Now Reading:

اصلی اور نقلی چارجر کی پہچان کیسے کی جائے؟ 3 اہم نشانیاں جانیں

اس خبر میں آج ہم آپکو بتائیں گے کہ اصلی اور نقلی چارجر کی پہچان کیسے کرسکتے ہیں۔

آج کل جسے دیکھو اس کے ہاتھ میں موبائل فون ہے اور وہ اس کی دنیا میں گُم ہے، ایسا لگتا ہے کہ موبائل فون ہمارے جسم کا ایک حصہ ہے اور ہماری عادتوں میں شامل ہے، بہت سے لوگوں کیلئے یہ کسی علت سے کم نہیں۔

سوتے، جاگتے، کھاتے، پیتے، اٹھتے، بیٹھتے، یہاں تک کہ واش روم میں بھی موبائل فون کا استعمال اس قدر عام ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے آپ موبائل فون استعمال نہیں کر رہے بلکہ موبائل فون آپ کو استعمال کر رہا ہے۔

جبکہ ہم میں سے بیشر افراد کو یہ معلوم ہی نہیں ہوگا کہ موبائل فون کے اصلی اور نقلی چارجر کی پہچان کیسے کی جاسکتی ہے۔

تو آئیے ہم آپکو اصل چارجر کی پہچان بتاتے ہیں۔

Advertisement

موبائل چارجر کی پرنٹنگ کوالٹی:

جب بھی آپ چارجر خریدنے کی غرض سے دکان پر جائیں تو اس کی پرنٹنگ کوالٹی پر ضرور غور کریں۔

اگر چارجر نقلی ہے تو اس میں ضرور کوئی نہ کوئی خرابی نظر آئے گی، جیسا کہ پرنٹ ہٹا ہوا ہو سکتا ہے یا کوئی اور واضح خرابی بھی ہو سکتی ہے لہٰذا اس بات کو لازمی ذہن میں رکھیں۔

چارجر کی ساخت:

چارجر خریدتے وقت یہ بات ضرور ذہن میں رکھنی چاہیے کہ کمپنی کے اصل چارجر کی ساکٹ پن نقلی سے مختلف تو نہیں کیونکہ یہ فرق واضح ہوتا ہے۔

اصل چارجر کی ساکٹ پن کی موٹائی ایک سی نہیں ہوتی ہے جبکہ نقلی ساکٹ پن کی موٹائی یکساں ہوتی ہے، اصل چارجر کی پن کی لمبائی زیادہ جبکہ نقلی کی کم ہوتی ہے۔

Advertisement

چارجر کی پیکنگ:

چارجر خریدتے وقت پیکنگ کو لازمی طور پر دیکھیں، عام طور پر جعلی چارجر کی پیکنگ اچھے طریقے سے نہیں کی جاتی لہٰذا سب سے پہلے ڈبے پر موجود پیکنگ میں پلاسٹک کو دیکھیں کیونکہ اس کی چوڑائی اصل کے مقابلے میں ضرور مختلف ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کبوتروں کے بچے کبھی نظر کیوں نہیں آتے؟
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر