Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی کمپنی کا زبردست فیچرز کے ساتھ سستا ترین فون متعارف؛ قیمت انتہائی حیران کن

Now Reading:

چینی کمپنی کا زبردست فیچرز کے ساتھ سستا ترین فون متعارف؛ قیمت انتہائی حیران کن

چینی کمپنی کا زبردست فیچرز کے ساتھ سستا ترین فون متعارف؛ قیمت انتہائی حیران کن

چینی اسمارٹ موبائل کمپنی رئیل می نے اپنا پہلا 200 میگا پکسل فون پیش کردیا ہے جسے میموری سمیت دیگر فیچرز اور قیمت کی وجہ سے مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

رئیل می نے ’پرو 11‘ اور ’پرو 11 پلس‘ کو دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کردیا، تاہم بعض ممالک میں فون عام فروخت کے لیے ایک ہفتے بعد پیش کیے جائیں گے۔

دونوں فونز کی اسکرین اور بیٹری ایک جیسی ہی طاقتور رکھی گئی ہے اور دونوں کو مختلف ریم اور میموری ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

رئیل می 11 پرو

اس فون کو 7۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اسے اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم میں ڈیمنسٹی 7050 کی چپ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

Advertisement

فون میں فنگر پرنٹ سینسر دیے جانے سمیت اس میں دیگر فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

—فوٹو: کمپنی

فون کو 8 اور 12 جی بی ریم جبکہ 128 اور 256 جی بی میموری کے ماڈیولز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون میں پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری کو 67 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

رئیل می 11 پرو کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 100 میگا پکسل جبکہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور فون کے کیمروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کردیا گیا ہے۔

Advertisement

فون کی قیمت ریم اور میموری ماڈیولز کے حساب سے الگ الگ رکھی گئی ہے اور اس کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت پاکستانی 83 ہزار روپے، 8 جی بی ریم اور 256 جی میموری ماڈیول کی قیمت 87 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

فون کے 12 جی بی ریم اور 256 جی میموری ماڈیول کی قیمت 97 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

رئیل می 11 پرو پلس

اس فون کو بھی 7۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اسے بھی اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم میں ڈیمنسٹی 7050 کی چپ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اس میں بھی فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے جبکہ اسے 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 100 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

—فوٹو: کمپنی

Advertisement

رئیل می 11 پرو پلس کو بھی 8 اور 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموریز کے ماڈیولز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اس فون کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے بیک پر مین کیمرا 200 میگا پکسل کا دیا گیا ہے اور یہ کمپنی کا پہلا 200 میگا پکسل فون ہے۔

فون کے بیک پر دوسرا کیمرا 8 جب کہ تیسرا کیمرا 2 میگا پکسل دیا گیا ہے۔

رئیل می 11 پرو پلس کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اس کے سینسرز کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

اس فون کے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت پاکستانی 97 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ 12 جی بی ریم کے ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر