Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون صارفین آئی او ایس اپ ڈیٹ سے پریشان ہوگئے

Now Reading:

آئی فون صارفین آئی او ایس اپ ڈیٹ سے پریشان ہوگئے

ایپل نے صارفین کو طویل عرصہ انتظار کرانے کے بعد بالآخر آئی او ایس 17 اپ ڈیٹ متعارف کرادی۔ تاہم، صارفین اس اپ ڈیٹ سے زیادہ خوش نہیں دِکھائی دے رہے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صارفین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر نئی اپ ڈیٹ کے متعلق شکایات کے انبار لگا دیے ہیں۔

پیر کے روز متعارف کرائے جانے والے آئی او ایس 17 میں ایپل نے آئی فونز کے لیے میسجنگ اور فیس ٹائم کے لیے واضح تبدیلیاں پیش کی ہیں۔

اس اپ ڈیٹ میں لائیو وائس میل سمیت دیگر کئی دلچسپ نئے فیچرز بھی شامل ہیں۔ لیکن متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ ان کے فون کی بیٹری کے لیے تباہ کن ثابت ہورہی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ تازہ ترین آئی او ایس 17 ریلیز نے ان کی ڈیوائس کی بیٹری تباہ کر دی ہے۔

Advertisement

ایک صارف کا کہنا تھا ’کیا آئی او ایس 17 سب کی بیٹری ختم کر رہا ہے؟‘

ایک صارف نے پوسٹ میں بتایا کہ اپ ڈیٹ کے بعد چارجنگ فوراً ختم ہو گئی جبکہ ایک اور صارف نے بتایا کہ وہ اس اپ ڈیٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے حوالے سے فکرمند ہیں۔

ایک صارفین نے ایپل سپورٹ اور ایپل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آئی او ایس 17 اپ گریڈنگ کے بعد بیٹری نہایت تیزی سے ختم ہورہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر