Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

ٹک ٹاک صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کو سزائے موت کا حکم

مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک صارفین کے لئے اچھی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک ایسی سبسکرپشن سروس شروع کرنے جا رہا ہے جس کے تحت صارفین ماہانہ فیس کے عوض اشتہارات کے بغیر ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

ٹک ٹاک کی ٹیم نے ماہانہ فیس کے عوض سبسکرپشن فیچر پیش کرنے کی تصدیق کردی۔

مذکورہ فیچر کی آزمائش بھی شروع کردی گئی اور ابتدائی طور پر اس تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے اور اسے چند ہی ممالک میں پیش کیا گیا ہے۔

سبسکرپشن فیچر کو ترتیب وار دیگر ممالک اور عام صارفین تک بڑھایا جائے گا، تاہم اسے کب تک پاکستان میں متعارف کرایا جائے گا یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

Advertisement

مذکورہ فیچر کے تحت ٹک ٹاک کے صارفین ماہانہ تقریبا 5 امریکی ڈالر کی فیس ادا کریں گے اور وہ پورا مہینہ اشتہارات کے بغیر تمام ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت فیس ادا کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹ کو بلیو ٹک نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی انہیں ویریفائیڈ کیا جائے گا بلکہ ان سے صرف اشتہارات کے بغیر ویڈیوز دیکھنے کی مد میں فیس وصول کی جائے گی۔

ٹک ٹاک کے مطابق پلیٹ فارم پر ہر صارف کی پروفائیل اور پسند اور ناپسند کے مطابق اسے اشتہارات دکھائے جاتے ہیں اور صارفین کی معلومات تیسری پارٹی سے حاصل کی جاتی ہے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ فیچر کو آئندہ چند ہفتوں میں دیگر متعدد ممالک میں پیش کیا جائے گا، تاہم ممکنہ طور پر پاکستان میں اسے چند ماہ بعد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا
گوگل نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنادی
نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی سی ایل کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
تھریڈز صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
6 جی ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر